the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
بچہ اسمگلنگ معاملے میں قریبی لیڈر کی گرفتاری کے بعد مخالف سیاسی جماعتوں کی سخت تنقید کے بعد بی جے پی لیڈر و سابق اداکارہ روپا گنگولی نے ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت پر غفلت کی نیند سونے کا الزام عاید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں بچوں کے اسمگلنگ کا ریکٹ پھیل رہا تھا اور حکومت سورہی تھی ۔انہوں نے کہا کہ جولوگ ان پر بیہودہ الزامات عائد کررہے ہیں انہیں اس کانتیجہ بھگتنا پڑے گا۔ روپا گنگولی نے کہا کہ جو لوگ مجھ پر اور جوہی چودھری کے کردار کو مشکوک کرنے کی کوشش کررہے ہیں انہیں معاف نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی خواتین سیل کی لیڈر جوہی چودھری کی بچوں کی اسمگلنگ معاملے میں گرفتاری کے بعد سے ہی میرے اوپر بھی الزام عاید کیا جارہا ہے ۔ گنگولی نے کہا کہ بچہ گھر ایک مدت سے چل رہا تھا۔تو پھر بنگال حکومت اس بچہ گھر کی سرگرمیوں سے واقف کیوں نہیں تھی۔چندنا چکرورتی کی گرفتاری کے بعد سے ہی روپا گنگولی کا نام بھی اچھا لا جارہا ہے کیوں کہ بچہ گھر کے قیام کیلئے جوہی چودھری نے روپا گنگولی اور دیگر بی جے پی لیڈر سے ملاقات کرانے کیلئے چندن چکرورتی کو دہلی لے گئی تھیں ۔ چندن چکرورتی نے کہا کہ میں نے کسی سے بھی بات چیت نہیں کی ہے۔جوہی نے ہی روپا گنگولی اور کیلاش وجے ورگیہ سے بات کی تھی میں تو علاحدہ روم میں تھی۔ 17بچوں کی اسمگلنگ معاملے میں اب تک چار افراد کی گرفتار ی ہوچکی ہے ۔اس میں بی جے پی خاتون لیڈر جوہی چکرورتی ، جلپائی گوڑی میں قائم بچہ گھر کی چیر پرسن چندن چکورتی، چیف ایڈوپشن آفیسر سونالی منڈل اور مانس



بھومک شامل ہے ۔

وہیں، مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی کی ایک عدالت نے بچوں کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی خواتین ونگ کی لیڈر جوہی چودھری کو 12دنوں کے لئے کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ(سی آئی ڈی) کے ریمانڈ پر بھیج دیا۔ چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت نے یہ حکم جاری کیا۔ جوہی چودھری کو بچوں کی اسمگلنگ کے الزام میں ہند۔نیپال سرحد پر شمالی بنگال کے دارجلنگ ضلع کھورا باری میں کل رات سی آئی ڈی کی دس رکنی ایک ٹیم نے گرفتار کیا۔ اس سے قبل گرفتار جلپائی گوڑی کے چائلڈ ہوم آشرے کے افسر چندنا چکرورتی نے جوہی کا نام لیا تھا۔ گذشتہ ایک ہفتہ سے فرارجوہی کو حراست میں لینے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔مسٹر چندنا نے پولیس کو بتایا تھا کہ جوہی کا نئی دہلی کے اقتدار میں بیٹھے لوگوں میں اثر و رسوخ ہے اور اس نے جلپائی گوڑی میں محروم بچوں کے لئے بنائے گئے آشرے اور بملا بچہ گھر کے پروگرام میں بی جے پی رکن پارلیمان روپا گانگولی کا ذکر کیا تھا۔ جوہی ہند۔ نیپال سرحد کے نزدیک شمالی بنگال میں اپنے ایک رشتہ دار کے گھر میں چھپی ہوئی تھی۔ جوہی کی گرفتاری کے ساتھ ہی 17سے زائد بچوں کی اسمگلنگ کے سلسلہ میں اب تک چار افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ جوہی کے علاوہ چندن، سونالی منڈل اور چندنا کے بھائی مانس چکرو رتی گرفتار کئے جاچکے ہیں۔

دریں اثنا بی جے پی کی ریاستی یونٹ نے آج جوہی کوپارٹی کی خواتین ونگ کے ریاستی سکریٹری کے عہدہ سے ہٹا دیا ہے۔جو ہی کے والد روندرناتھ چودھری کو بھی ریاستی کمیٹی نے ان کے عہدہ سے برخاست کردیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.